ڈاکٹر سنگین خان انتقال کرگئے
صوابی ( بیورورپورٹ )ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تورغر و حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے سابق ڈی ایم ایس اور ملگری ڈاکٹران کے سینئر صوبائی رہنما ڈاکٹر سنگین خان انتقال کرگئے ،انہیں پیر کے روز آبائی قبرستان گاؤں ڈنڈوقہ (ڈاگئی )صوابی میں سپردخاک کردیا گیا ،مرحوم خدائی خدمتگار خورشید خان کے بھتیجے جبکہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے میڈیکل سپیشلسٹ ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ ،پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری رحمان اللہ ایڈوکیٹ اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے احسان اللہ خان کے بھائی اور ایم این سی ایچ پروگرام کے سوشل آرگنائزیشن عابد خان ،نوید خان ایڈوکیٹ اور کاشف خان کے والد تھے ،جنازہ میں ہر مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی ۔