ٹریفک کنٹرول کے حوالے سے اہم یفصلے کئے جائینگے :عاصم خان
پشاور( کرائمز رپورٹر)ضلع پشاور میں اندرون شہر ٹریفک کی صورتحال پر تفصیلی بحث ‘ تنگ راستوں کو یک طرفہ کر نے اور مختلف جگہوں پر ٹائر بلاسٹر لگانے کا فیصلہ جبکہ پشاور میں غیر قانونی اڈوں اور پارکنگ سٹینڈ ختم کرنے کا فیصلہ ‘ سروے کا فیصلہ‘ پشاور کے عوام کا خصوصی خیال رکھاجائے گا‘ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کی زیر صدارت اہم اجلاس تفصیلات کے مطابق ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کی زیر صدارت پشاور میں ٹریفک کنٹرول کرنے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوجس میں ناظم ٹاؤن زاہدندیم ‘ ایس ایس پی ٹریفک ریاض خان‘ ڈی ایس پی ٹریفک گوہر خان ‘ ٹریفک لائزان کمیٹی کے چیئرمین و ڈسٹرکٹ ممبر ڈاکٹر انعام خا ن‘ڈسٹرکٹ ممبر عالمزیب یوسفزئی اورپی ایس او نصرت اللہ خان نے شرکت کی اس موقع پر ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے پشاور میں ٹریفک کنٹرول کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل طے کرنے اور اند رون شہر ٹریفک کی صورتحال پر تفصیلی بحث کی گئی جس میں مختلف آپشن پر غور وغو ض کیا گیا جس میں کچھ راستوں کو یطرفہ کرنے اور مختلف جگہوں پر ٹائر بلاسٹر نصب کرنے اور لوہے کے سلاخ لگانے پر بھی غورو غوض کیا گیا جبکہ سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ اور مرمت پر بھی نوٹس لیا گیا جبکہ پشاور میں غیرقانونی اڈوں اور پارکنگ سٹینڈ ختم کرنے کا فیصلہ کیاگیاضلع ناظم نے ناظم ٹاؤن زاہد ندیم ‘ایس ایس پی ٹریفک اور کمیٹی کے ہمراہ ضلع پشاور کا دورہ کرنے اور مکمل سروے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات بھی جاری کئے اس موقع پر ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے کہاپشاور میں ٹریفک کنٹرول کرنے کے حوالے اہم فیصلے کئے جائیں گے جس میں پشاور کے عوام کا خصوصی خیال رکھاجائے گا اور عوام کے مفاد میں اہم فیصلے کئے جائیں گے انہوں نے اکثر مقامات پر بازار تنگ ہوتے ہیں جس میں آنے جانے کا مسئلہ ہوتاہے اور اس میں ٹریفک کی وجہ سے آنے جانے میں مشکلات پیش آتی ہے تو ان بازار وں میں ٹریفک کو بند کردیاجائیگا ۔