مردان ،ضلع ناظم حمایت اللہ مایار کا ڈی ایچ او آفس پر چھاپہ
مردان ( بیورورپورٹ)ضلع ناظم حمایت اللہ مایار کا ڈی ایچ او آفس پر چھاپہ ماراجہاں ڈی ایچ او سمیت34اہلکار غیر حاضر پائے گئے ،ڈسٹرکٹ ناظم نے غیرحاضر اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کے احکامات جاری کردیئے جبکہ ضلعی حکومت نے ماتحت محکموں کے آفیسران اور اہلکاروں کو اپنی حاضری یقینی بنانے کی واضح گائیڈ لائن بھی جاری کردیا تفصیلات کے مطابق پیر کے روز ضلع ناظم حمایت اللہ مایار نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اچانک دورہ کیا جہاں ڈی ایچ او بھی اپنے دفتر سے غیر حاضر پائے گئے جبکہ دفتر ی عملے کے 34اہلکار بھی ڈیوٹیوں سے غائب تھے جس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ضلع ناظم نے سخت کاروائی کے لئے تحریری احکامات جاری کرتے ہوئے ڈی ایچ او سے 3دن کے اندررپورٹ طلب کرکے انہیں ہدایت کی کہ وہ غیر حاضر اہلکاروں سے فوری طورپر جواب طلبی کرکے ان سے ایک دن کی تنخواہ بھی کاٹ لی جائے جبکہ ان کے سروس بکس میں ریڈ انٹری بھی کی جائے دریں اثناء ضلع ناظم کے دفتر سے ایک اور اعلامیہ جاری کیاگیاہے جس میں ضلعی حکومت کے ماتحت محکموں کے آفیسران اور اہلکاروں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ دفاتر میں اپنی حاضری کو ہر حال میں یقینی بنائیں انپکشنز اوروزٹ پر جانے سے قبل پہلے حاضری لگائیں اور متعلقہ رجسٹر ڈ میں دوروں کی تفصیلات کا اندراج کیاجائے ۔