دولتالہ وگردونواح میں یوم عاشورعقیدت واحترام سے منایا گیا
دولتالہ(نامہ نگار)ملک کے دیگر حصوں کی طرح قصبہ دولتالہ اور گردونواح کے قصبات ودیہات میں بھی یوم عاشورہ عقیدت واحترام سے منایا گیا ،علم،زوالجناح،اورماتمی جلوس ، تعزیے ،اور مجالس شامِ غریباں منعقد کی گئیں اور عزاداران امام حسین نے حضرت امام حسین کی وادی کربلا میں اسلام کی سر بلندی اور بقا کے لیے پیش کی گئی قربانی کو خراج تحسین پیش کیاسب سے بڑا جلوس سید کسراں سے نکالا گیا جو اپنے مرکزی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ میں اختتام پزیر ہوگیا جبکہ قصبہ دولتالہ، چک راجگان،راماں،درکالی سمیت دیگر علاقوں سمیت 12مقامات پر یوم عاشورہ عقیدت سے منایا گیا اس موقع پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گے تھے مختلف مقامات پر چکنگ پواینٹ بنائے گے تھے اختتام پر مجالس غریباں میں علماء کرام و زاکرین نے حضرت امام حسین کی عظیم قربانی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین? نے باطل کے چہرے کو بے نقاب کرکے امت مسلمہ کویہ پیغام دیا کہ حق کی خاطر سرکٹا لینا لیکن کبھی باطل اور باطل کے نظام کے سامنے سرکو جھکانا نہیں ہے۔ حضرت امام حسین کی عظیم قربانی کے ذریعے اسلام کو وہ سربلندی نصیب ہوئی ہے جسے قیامت تک جھکایانہیں جاسکتاملحقہ علاقوں کی مساجد میں بھی اجتماعات منعقد ہوئے جن میں علمائے کرام نے واقعہ کربلا کی روشنی میں بھائی چارے اور امن و اخوت کی فضا قائم رکھنے پر زور دیا