کراچی: اورنگی ٹاؤن میں ٹینکر الٹ گیا، 50 ہزار لٹر تیل بہہ گیا

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں ٹینکر الٹ گیا، 50 ہزار لٹر تیل بہہ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(آن لائن) شہر قائد کے انتہائی گنجان آباد علاقے اورنگی ٹاؤن میں منگھو پیر روڈ پر آئل ٹینکر الٹنے سے پچاس ہزار لٹر تیل بہہ گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے کچھ ہی دیر بعد ریسکیو اہلکاروں، رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا۔ پولیس نے شہریوں کو جائے حادثہ پر پہنچنے سے روکنے کیلئے سڑک کو دونوں اطراف سے بند کر دیا۔تاہم تیل کی مقدار بہت زیادہ ہونے کے باعث وہ ٹینکر سے نکل کر دور دور تک پہنچ گیا اور کسی بھی ناخوشگوار حادثے کا خطرہ موجود ہے۔ لیکن کافی دیر تک ٹینکر کو وہاں سے اٹھانے اور تیل کا رساؤ روکنے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے کوئی اقدامات دیکھنے میں نہ آئے۔ بالآاخر میڈیا کے شور مچانے کے بعد انتظامیہ نے تیل پر مٹی ڈال دی۔ ٹینکر کو حادثہ بری طرح ٹوٹی ہوئی سڑک کے باعث پیش آیا۔
ٹینکر الٹ گیا