دینہ،پولیس انچارج سٹی منشیات فروشوں کیخلاف سر گرم،عوام کا خراج تحسین
دینہ (تحصیل رپورٹر ) پولیس انچارج سٹی ملک اعظم منشیات فروشوں کے خلاف سر گرم 9-C/CNSAکا مقدمہ درج ہیڈ کانسٹیبل مبشر بٹ ملازمین نعیم ریاض 607/C،خرم سجاد 667/Cاور دیگر ملازمین و آفیسران خدمت خلق میں مصروف محرم الحرام کے مقدس دنوں میں مجالس ڈیوٹیاں احسن طریقے سے سرانجام دینے پر اور دوسری طرف سماج دشمنوں کے خلاف قانونی کاروائیوں میں عمل درآمد پر اہلیان دینہ کی سماجی مذہبی تنظیموں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم خراج تحسین پیش کیا ہے تفصیلات کے مطابق دینہ سٹی پولیس کے انچارج سب انسپکٹر ملک اعظم نے ہمراہ ہیڈ کانسٹیبل مبشر بٹ اور سپاہی نعیم ریاض 607/C،خرم سجاد 667/Cاور دیگر نے دوران گشت داتا چوک دینہ کے قریب سماج دُشمن احتشام علی عرف سکوٹر ولد مختار احمد قوم ملک سکنہ محلہ اسلام پورہ دینہ سے 1200گرام چرس برآمد کی ہے اور اپنے فرائض کو ترجیح دیتے ہوئے ملزم کے خلاف 9-cسی این ایس اے کے تحت FiRدرج کر لی ہے جس پر سماجی مذہبی لوگوں کا کہنا ہے کہ دینہ پولیس محرم الحرام میں مجالس ڈیوٹیاں تو آحسن طریقے سے سر انجام دے ہی رہی ہے سونے پہ سہاگہ یہ ہے کہ ساتھ ہی ساتھ سماج دشمنوں کے خلاف قانونی کاروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے عوامی خدمت کا جزبہ رکھنے والے ملک اعظم کی کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اس سے قبل بھی وہ کئی کاروائیاں کر چکے ہیں گزشتہ دنوں میں ہی اُنھوں نے نائن بی اور جواریوں کے خلاف بھی مقدمے درج کئے ہیں دینہ پولیس کی قومی خدمات پر سماجی و مذہبی لوگوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کو خراج تحسین پیش کی ہے۔