آرپی او راولپنڈی کا سابقہ ایس ایچ اوگوجرخان کیخلاف انضباطی کاروائی کافیصلہ

آرپی او راولپنڈی کا سابقہ ایس ایچ اوگوجرخان کیخلاف انضباطی کاروائی کافیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر محمد وصال فخر سلطان راجہ کا تھانہ گوجرخان کے سابقہ ایس ایچ او ندیم ظفر کے خلاف انضباطی کاروائی کا فیصلہ۔ ذرائع سے آمدہ اطلاعات کی بنیاد پر سابقہ ایس ایچ او گوجرخان ندیم ظفر معطل۔تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد وصال فخر سلطان نے مستند اطلاعات کی بنیاد پر تھانہ گوجرخان کے ایس ایچ او ندیم ظفر کو مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے ،مجرمانہ ذہنیت کے افراد کی پشت پنائی ،منفی شہرت ،ناجائز اسلحہ ،منشیات رکھنے والوں سے تعلقات اور اپنے علاقہ اختیار میں جرائم پر قابو نہ پانے کی پاداش میں معطل تبدیل لائن کرتے ہوئے سابقہ ایس ایچ او کو اظہار وجوہ کا نوٹس بھی جاری کیا جا رہا ہے۔