جہلم،عاشورہ کامرکزی جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہواختم ہوگیا

جہلم،عاشورہ کامرکزی جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہواختم ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جہلم(نامہ نگار)عاشورہ کا مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اختتام پذیر ہو گیا۔انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کرنے پر شیعہ تنظیموں اور سیاسی و سماجی حلقوں کا اظہار تشکر تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح جہلم میں بھی یو م عاشورہ کا مرکزی جلوس دربار عالیہ سخی شاہ بھور سے برآمد ہوا یہ جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا میدان پاکستان ’چوک اہلحدیث سے ہوتا ہوا بیٹھک مراد بخش قریشی پہنچاجبکہ دوسرا ماتمی جلوس امام بارگاہ جعفریہ سے برآمد ہو کر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا بیٹھک مراد بخش قریشی پہنچا جہاں سے شبیہ ذولجناح قدیمی اور روایتی جگہ یاور حسین قریشی ’کامران قریشی عرف چاند’ سے برآمد ہوا اعزاداروں نے نوحہ خوانی اور زنجیر زنی کی جلوس اپنے مقررہ راستہ چوک اہلحدیث اور گنبد والی مسجد کے سامنے سے گزر کر سول لائن روڈ پر پہنچا جہاں پر مولانا حسنین کاظمی نے فلسفہ اہل بعیت پر روشنی ڈالی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جلوس میں داخل ہونے والے اعزدران و دیگر اشخاص کی تلاشی کا سخت انتظام کیا ہوا تھا اور داخلی راستوں پر واک تھرو گیت لگائے گئے تھے ہر آنے جانے والے اشخاص اور جلوس کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی گئی جلوس امامیہ امام بارگاہ سے گزر کر پیرا غیپ کو ٹھی سید وجہیہ الحسن مرحوم امام بارگاہ ساحل پر پہنچا وہاں پر اعزدران کو فاقہ کشی کرائی گئی پھر یہ جلوس اپنی منظر طے کرتا ہوا کوٹھی پیر کرم شاہ مرحوم کربلا اختتام پذیر ہوا مجلس شام غریباں بعداز مغربین امامیہ امام بارگاہ 24سول لائن جہلم میں بر پا ہوئی سیکیورٹی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کرنے پر شیعہ تنظیموں اور سیاسی و سماجی حلقوں کا اظہار تشکر کیا۔