کسٹمز نے کراچی ایئرپورٹ پر ہیروئن اور زیورات کی اسمگلنگ ناکام بنادی

کسٹمز نے کراچی ایئرپورٹ پر ہیروئن اور زیورات کی اسمگلنگ ناکام بنادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (کرائم رپورٹر) پاکستان کسٹمز پریونیٹو نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر دو مختلف کارروائیوں میں ہیروئن اورسونے کے زیورات کی اسملنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے خاتون سمیت 2ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے ۔ڈپٹی کلکٹر کسٹمز ایئرپورٹ واصف ملک کے مطابق کسٹمز نے ایئرپورٹ کے ڈیپارچر سے ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے نائیجرین باشندے سے 600گرام اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد کرلی ۔مسافر کو خفیہ اطلاع پر حراست میں لیا گیا جو ترکش ایئرلائن کی پروز ٹی کے 709سے نائیجریا جارہا تھا ۔پکڑی گئی منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت 50لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے ۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیشی آغاز کردیا گیا ہے ۔دوسری کارروائی میں دبئی سے آنے والی خاتون مسافر سے 300گرام سونے کے زیوارت برآمد کرلیے گئے ۔سمیہ آدم جی نامی خاتون دبئی کی پرواز 331سے کراچی پہنچی تھی ۔ضبط شدہ زیورات کی مالیت 50لاکھ روپے سے زائد ہے ۔خاتون مسافر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔