کراچی ، بانی ایم کیوایم کیخلاف منی لانڈرنگ کامقدمہ درج

کراچی ، بانی ایم کیوایم کیخلاف منی لانڈرنگ کامقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (کرائم رپورٹر)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اسٹیٹ بینک سرکل نے بانی ایم کیو ایم کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرلیا۔بانی ایم کیوایم پرمنی لانڈرنگ کامقدمہ سرفرازمرچنٹ کی مدعیت میں درج کیاگیا جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ بانی ایم کیو ایم خدمت خلق فاونڈیشن کے اکاونٹ سے رقم ہنڈی کے ذریعے منگواتے تھے۔ذرائع کے مطابق پارٹی کے دیگر رہنما کے کے ایف اکاونٹ سے رقم بانی ایم کیوایم کو بھیجتے تھے۔ذرائع نے بتایا کہ مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں جبکہ بینکنگ قوانین کی خلاف ورزی کی دفعات بھی شامل ہیں۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مقدمے میں خدمت خلق فاونڈیشن کو بھی شامل کیا گیا ہے۔