حاجی محمد نواز کے سسر، امجد اقبال امجد کی والدہ اور افتخار منہاس کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت
دبئی (طاہر منیر طاہر ) پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں تین تعزیتی یفرنس ایک ساتھ ہوئے جس میں پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کر کے مرحومین کے لئے دعائے خیر کی۔
پاکستان مسلم لیگ ن امارات کے ایک کارکن حاجی محمد نواز کے سسر، تحریک انصاف یو اے ای کے راہنما امجد اقبال امجد کی کی والدہ محترمہ اور پاکستان سوشل سنٹر کے ایک سابقہ عہدیدار افتخار منہاس کے والد کے انتقال کے موقع پر پاکستان سوشل سنٹر میں منعقد ہ ایک تعزیتی ریفرنس میں چودھری نورالحسن تنویر، چودھری ظفر اقبال ، چودھری امجد اقبال چیمہ ، خواجہ عبدالوحید پال، چودھری خالد بشیر، چودھری راشدعلی بریار، ملک شہزاد یونس، غلام مصطفی مغل، عبدالمجید مغل، عارف عامر منہاس، راجہ غلام قادر، میاں منیر ہانس اور راشد چغتائی کے علاوہ و دیگر بہت سے لوگوں نے شرکت کی اور حاجی محمد نواز، امجد اقبال امجد اور افتخار منہاس سے اظہار تعزیت کیا۔
اس موقع پر مرحومین کی مغفرت کے لیے دعائے خیر کی گئی۔ مرحومین کی بخشش کے لیے دعا ڈاکٹر محمد اکرم شہزاد نے کی۔ تعزیت کے لیے آنے والوں کا حاجی محمد نواز اور امجد اقبال امجد نے شکریہ ادا کیا۔