ن لیگ صدارتی انتخابات، کنونشن سنٹر میں دھکم پیل سے مرکزی گیٹ ٹوٹ گیا، شیشہ لگنے سے پولیس اہلکار زخمی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد کنونشن سینٹر میں ن لیگی جنرل کونسل اراکین کی دھکم پیل سے مرکزی گیٹ ٹوٹ گیا ،گیٹ کا شیشے لگنے سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیاجس کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد کنونشن سنٹر میں مسلم لیگ کے پارٹی صدر کیلئے انتخابات ہوئے ،کارکنوں کی بڑی تعداد میں آمد کے باعث بدنظمی پیدا ہو گئی اوردھکم پیل سے مرکزی گیٹ ٹوٹ گیا اور شیشے کا ٹکڑا لگنے سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا ۔
واضح رہے کہ ن لیگ کے صدارتی انتخابات میں نواز شریف 4 سال کیلئے ایک بار پھر بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے ہیں ان کے مدمقابل کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے ۔