رنبیر کپور کے ساتھ تصویر سامنے آنے کے بعد شدید تنقید کا نشانہ بننے والی ماہرہ خان خان کی دھواں دار اینٹری لیکن سوشل میڈ یا صارفین نے ایک بار پھر شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

رنبیر کپور کے ساتھ تصویر سامنے آنے کے بعد شدید تنقید کا نشانہ بننے والی ماہرہ ...
رنبیر کپور کے ساتھ تصویر سامنے آنے کے بعد شدید تنقید کا نشانہ بننے والی ماہرہ خان خان کی دھواں دار اینٹری لیکن سوشل میڈ یا صارفین نے ایک بار پھر شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی اداکار رنبیر کپور کے ساتھ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنا یا گیا اور لوگوں نے سوشل میڈ یا پر طرح طرح کی باتیں بنائیں لیکن ماہرہ خان نے خاموشی کے ساتھ تمام تر تنقید کو برداشت کیا اور اس حوالے سے کوئی بھی بیان نہ دیا ،اب ماہرہ خان نے ایک لمبے عرصے بعد سوشل میڈ یا ویب سائٹ ٹوئیٹر پر پیغام دیا ہے ۔
تفصیل کے مطابق تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد بہت سے لوگوں کو ماہرہ خان کی جانب سے وضاحت کا انتظارتھا تاہم انہوں نے اس معاملے پر خاموشی برتی تاہم ایک عرصے سے چپ رہنے والی اداکارہ نے بھی منہ کھول دیا ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر فاریہ نامی لڑکی نے اصرار کرتے ہوئے کہا” ماہرہ خان آپ آجاﺅ یار “اس پیغام پر جواب دیتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا صرف اتنا کہا ”آگئی“۔

ماہرہ خان نے رنبیر کپور کے ساتھ تصاویر پر تو کوئی بات نہ کی تاہم ان کی واپسی پر سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچ گیا اور صارفین نے کھل کر اپنے جذبات کا اظہار کیا ۔اس موقع پر کچھ صارفین نے ماہرہ خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنا یا تو کچھ نے اپنی نیک تمناﺅں کا اظہار بھی کیا ۔

مزید خبریں 4 سال پہلے بالی ووڈ اداکارہ جیا خان کی موت کی دراصل وجہ کیا بنی؟ کئی سالوں بعد بالآخر تہلکہ خیز حقائق سامنے آگئے

مزید :

تفریح -