”رنگنا ہیراتھ کو حاوی ہونے کا موقع اس لیے ملا کیونکہ ۔۔۔“مکی آرتھر کھلاڑیوں پر برس پڑے ،ساتھ ہی شکست کی ایسی وجہ بتا دی کہ آپ بھی ان کی حمایت کریں گے

”رنگنا ہیراتھ کو حاوی ہونے کا موقع اس لیے ملا کیونکہ ۔۔۔“مکی آرتھر کھلاڑیوں ...
”رنگنا ہیراتھ کو حاوی ہونے کا موقع اس لیے ملا کیونکہ ۔۔۔“مکی آرتھر کھلاڑیوں پر برس پڑے ،ساتھ ہی شکست کی ایسی وجہ بتا دی کہ آپ بھی ان کی حمایت کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابو ظبی(ڈیلی پاکستان آن لائن )سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 136کا معمولی ہدف بھی حاصل نہ کر پانے پر ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھڑک اٹھے۔ان کا کہنا تھا کہ حارث سہیل اور سرفراز احمد کی بیٹنگ کے دوران ہی مثبت رویہ نظر آیا، دیگر بیٹسمین زیادہ دباوکا شکار ہوتے ہوئے وکٹیں گنواتے رہے، کوئی مزاحمت کرتے ہوئے رنز نہ بنائے تو رنگنا ہیراتھ جیسے تجربہ کاربولر کو حاوی ہونے کا موقع مل جاتا ہے ۔ شکست کے بعد پریس کانفرنس میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ کنڈیشنز جیسی بھی ہوں 136کا ہدف حاصل کرنا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ٹیسٹ کے آخری روز شکستہ پچ پر نوجوان بیٹنگ لائن کے لیے کارکردگی دکھانا مشکل ہوتا ہے لیکن انٹرنیشنل کرکٹ میں کھلاڑیوں کو توقعات پر پورا اترنے کے لیے تیار ہونا چاہیے،یہ ہدف حاصل کیا جا سکتا تھا،اس سطح پر ناکامی کا کوئی جواز نہیں پیش کیا جاسکتا۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں موجود بہترین بیٹسمینوں کو ہی نمبر 3اور 4بھیجا جاتا ہے،اظہر علی اور اسد شفیق کو اوپر کھلانا ہی مناسب ہے تاکہ بابر اعظم اور حارث سہیل جیسے بیٹسمین کسی اضافی دباوکا شکار ہوئے بغیر اپنی کارکردگی میں استحکام لا سکیں۔انہوں نے کہا کہ یاسر نے اپنی فٹنس اور فارم دونوں ثابت کردی،یاسر نے80کے قریب اوورز کیے، وہ دنیا کے نمبر ون اسپنر ہیں۔

مزید :

کھیل -