سعودی عرب ، فوجی مشق میں پاکستانی فوج کی شرکت

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے شمال مغربی علاقے میں پیر کے روز فوجی مشق " کاسح1" کا ا?غاز ہوا۔ مشق میں سعودی شاہی بری افواج اور پاکستانی فوج شریک ہیں۔العربیہ نیوز کے مطابق مملکت کے شمال مغربی علاقے میں آپریشنز ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل یوست خیر اللہ الشہرانی نے واضح کیا کہ " کاسح 1" مشق کا مقصد عسکری تجربے اور لڑائی کی مہارت کے تبادلے کے علاوہ یونٹوں کی ہمہ وقت تیاری کی سطح کو بلند کرنا ہے۔