چین اپنا بڑا صنعتی بیس بلوچستان میں قائم کرے : ناصر جنجوعہ

چین اپنا بڑا صنعتی بیس بلوچستان میں قائم کرے : ناصر جنجوعہ
چین اپنا بڑا صنعتی بیس بلوچستان میں قائم کرے : ناصر جنجوعہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہا کہ چین اپنا سب سے بڑا صنعتی بیس بلوچستان میں قائم کرے،چینی سفیر سن وی ڈونگ نے کہا کہ پاک چین دوستی سنہرے دور میں داخل ہوچکی ہے، پاکستان اور چین کی دوستی نسل درنسل اور نئی بلندیوں تک پہنچانا چاہتے ہیں،چین کے عوام پاکستانیوں سے محبت کرتے ہیں، پاکستان اور چین نے افغانستان میں امن کیلئے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

میاں نواز شریف آئندہ 4 سال کیلئے مسلم لیگ ن کے صدر ہوں گے، باضابطہ اعلان کردیا گیا

پیر کو مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے الوداعی ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی ،چینی سفیر نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات کی مضبوطی میں سی پیک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے،چین کے عوام پاکستانیوں سے محبت کرتی ہیں،پاکستان اور چین کی دوستی نسل درنسل اور نئی بلندیوں تک پہنچانا چاہتے ہیں۔

پاکستان چین دوستی سنہرے دورمیں داخل ہوچکی ہے،اس موقع پر ناصر جنجوعہ نے کہا کہ چین اپنا سب سے بڑا صنعتی بیس بلوچستان میں قائم کرے،ناصر جنجوعہ نے افغانستان میں چین کے مثبت کردارکو سراہا،پاکستان اور چین نے افغانستان میں امن کیلئے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

مزید :

اسلام آباد -