ن لیگ نے ایک شخص کو پارٹی صدر بنانے کیلئے قانون میں ترمیم کی،سینیٹ سے بل کی منظوری پر پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے کردار کی تحقیقات ہونی چاہئیں،خورشید شاہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کوخورشید شاہ نے کہا ہے کہ ن لیگ نے ایک شخص کو پارٹی صدر بنانے کےلئے قانون میں ترمیم کی،سینیٹ سے انتخابات بل کی منظوری پر پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم پر تنقید کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ بل کی سینیٹ سے منظوری میں پی ٹی آئی،ایم کیو ایم کے کردار کی تحقیقات ہونی چاہئیں،دونوں جماعتوںنے سینیٹ میں اپنی غلطی چھپانے کیلئے کل احتجاج کیا،اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تین مرتبہ رابطہ کرنے پر بھی پی ٹی آئی نے چیئرمین نیب کیلئے نام تجویز نہیں کیااورایم کیو ایم نے بھی رابطے کے باوجودچیئرمین نیب کا نام نہیں دیا،اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم چیئرمین نیب کا نام نہ دیں تو میں رک نہیں سکتا،چیئرمین نیب کیلئے وزیراعظم سے آج ملاقات میں ناموں کا تبادلہ ہوگااور 8 اکتوبر سے قبل چیئرمین نیب کا تقرر کرلیا جائے گا۔