” میری نواز شریف سے انتہائی ادب سے گزارش ہے کہ۔۔۔“شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل کے اجلاس میں تقریر کے دوران ہی ایسی تہلکہ خیز بات کہہ دی کہ اپنے بڑے بھائی کے بھی ہوش اڑ گئے

” میری نواز شریف سے انتہائی ادب سے گزارش ہے کہ۔۔۔“شہباز شریف نے مسلم لیگ ن ...
” میری نواز شریف سے انتہائی ادب سے گزارش ہے کہ۔۔۔“شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل کے اجلاس میں تقریر کے دوران ہی ایسی تہلکہ خیز بات کہہ دی کہ اپنے بڑے بھائی کے بھی ہوش اڑ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ وہ گاڑی اور عہدے کے لالچی لوگوں کے غلط مشوروں پر عمل کرنے کی بجائے سینئر لوگوں سے مشاورت کریں۔
کنونشن سنٹر اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل کے اجلاس سے تقریر کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے بڑے بھائی نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ” نواز شریف صاحب اللہ نے آپ کو پھرموقع دیا ہے اس عظیم قافلے اور کنبے کو بلائیں اور مشاورت سے فیصلے کریں، مشاورت سے فیصلے کریں گے تو کوئی ہمارا بال بھی بیکا نہیں کرسکتا“۔

مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس جاری، مگر چوہدری نثار اس وقت کہاں ہیں؟ پاکستانیوں کیلئے حیران کن خبر آ گئی
انہوں نے کہا کہ گاڑی اور عہدے کیلئے غلط مشورے دینے والے نئے مشیروں سے مشوروں کی بجائے سامنے بیٹھے ہوئے پرانے لوگوں سے مشورے لیے جائیں، ’ گاڑی اورعہدے سے تعلق رکھنے والے ایک دو مشیر وں نے آپ کو غلط مشورے دیے‘۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -