”نا اہل و کمینے کی خوشامد سے اگر ۔۔۔“نواز شریف نے جنرل کونسل کے اجلاس میں غصے کے عالم میں ایسا شعر پڑھ دیا کہ جان کرآپ بھی ہکا بکا رہ جائیں گے

”نا اہل و کمینے کی خوشامد سے اگر ۔۔۔“نواز شریف نے جنرل کونسل کے اجلاس میں ...
”نا اہل و کمینے کی خوشامد سے اگر ۔۔۔“نواز شریف نے جنرل کونسل کے اجلاس میں غصے کے عالم میں ایسا شعر پڑھ دیا کہ جان کرآپ بھی ہکا بکا رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر اعظم نواز شریف نے غصے کی کیفیت کا اعتراف کرتے ہوئے شعر پڑھ کر حاضرین کو حیران کر دیا ۔مسلم لیگ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پارٹی صدر منتخب ہونے کے بعد نواز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا اجلاس شیروں اور شاعری کی محفل لگتی ہے ،پہلے شہباز شریف نے شعر پڑھے اور پھر خواجہ سعد رفیق نے بھی جوابی شعر پڑھے ۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں بھی شعر سننا چاہتا ہوں کیو نکہ میرے دل میں بھی غصہ ہے اور اگر میں یہ بات نہ کہوں تو یہ منافقت ہو گی ۔نواز شریف نے کہا کہ نہ تو مجھے منافقت آتی ہے اور نہ ہی میں منافقت پسند کرتا ہوں ۔انہوں نے شعر سناتے ہوئے کہا اپنے دل کی بات کہہ رہا ہوں۔
دل بغض و حسدسے رنجور نہ کر ،یہ نور خدا ہے اسے بے نور نہ کر
نا اہل و کمینے کی خوش آمد سے تجھ کو ،جنت بھی ملے تو قبول نہ کر
مزید خبریں ” میری نواز شریف سے انتہائی ادب سے گزارش ہے کہ۔۔۔“شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل کے اجلاس میں تقریر کے دوران ہی ایسی تہلکہ خیز بات کہہ دی کہ اپنے بڑے بھائی کے بھی ہوش اڑ گئے

مزید :

قومی -