پچھلی نشستوں میں بیٹھنے والا آدمی تھا،جماعت کی طاقت نے وزیراعظم بنادیا،شاہد خاقان عباسی

پچھلی نشستوں میں بیٹھنے والا آدمی تھا،جماعت کی طاقت نے وزیراعظم بنادیا،شاہد ...
پچھلی نشستوں میں بیٹھنے والا آدمی تھا،جماعت کی طاقت نے وزیراعظم بنادیا،شاہد خاقان عباسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میں پچھلی نشستوں میں بیٹھنے والا آدمی تھا، جماعت کی طاقت نے مجھے وزیراعظم بنا دیا، مجھے فخر ہے کہ 30 سال پہلے میں نے مسلم لیگ ن کو جوائن کیا اور آج بھی پارٹی کے ساتھ کھڑا ہوں ،یہ پارٹی کی طاقت ہی تھی جس نے مجھے وزیراعظم بنا دیا۔میںمیاں نواز شریف کو دوبارہ ن لیگ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں۔
ن لیگ کی مرکزی جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو عدالتوں نے پھانسی دی ،جسے نہ عوام نے نہ تاریخ نے قبول کیا،اسی طرح 28 جولائی کو سپریم کورٹ نے ہمارے خلاف فیصلہ سنایا اور ہم نے عدالتی احکامات پر من و عن عمل کیا لیکن عوام نے اس فیصلے کو بھی قبول نہیں کیا،شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آمریت اور پیپلزپارٹی کے ادوارکا ن لیگ کے ادوار سے موازنہ کر لیں ہمیں منصوبے 100 گنازیادہ نکلیں گے ،ان کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں 8 مہینے پڑے ہیں اور ہمیں ان 8 مہینوں میں ان منصوبے کو مکمل کرنا ہے جو 4 سال پہلے نواز شریف نے شروع کئے تھے ،یہ وہ منصوبے ہیں جو بہت پہلے مکمل ہو جانے چاہئے تھے،وہ نواز شریف نے 4 سال میں مکمل کئے اور ان منصوبوں سے عوام کے مسائل حل ہوں گے اور مجھے یقین ہے کہ جو مینڈیٹ عوام نے نواز شریف کو دیا ہے اور آئندہ الیکشن میں نواز شریف کو دے گی اور مجھے توقع ہے کہ نواز شریف اور ان کی جماعت آئندہ بھی ملک و قوم کی خدمت کرے گی اور آپ کی دعاﺅں سے سرخرو ہوں گے۔

مزید پڑھیں:۔”نا اہل و کمینے کی خوشامد سے اگر ۔۔۔“نواز شریف نے جنرل کونسل کے اجلاس میں غصے کے عالم میں ایسا شعر پڑھ دیا کہ جان کرآپ بھی ہکا بکا رہ جائیں گے

مزید :

قومی -اہم خبریں -