آ پ نے ہمیں اکائونٹنٹ سمجھ رکھا ہے،سپریم کورٹ نے اکرم شیخ کو جھاڑ پلادی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عمران خان نااہلی کیس میں سپریم کورٹ نے حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ کو جھاڑ پلا دی،دوران سماعت اکرم شیخ نے اپنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میرا کیس عمران خان کی ٹیکس ادائیگی کا نہیں بلکہ اثاثے ظاہر نہ کرنے کا ہے، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے 3ٹرانزیکشنز ثابت کردی ہیں،صرف مئی میں آنے والی رقم ثابت نہیں ہوسکی، اس پر اکرم شیخ نے کہا کہ جوٹرانزیکشن ثابت نہیں ہوئی وہ عدالت پر چھوڑتا ہوں،جس پر جسٹس عمر عطابندیال نے اکرم شیخ کو جھاڑ پلاتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہمیں اکاؤنٹنٹ سمجھ رکھا ہے؟ آپ میاں بیوی کی چھوٹی چھوٹی چیزیں یہاں لا کررکھ دیتے ہیں، جس پر حنیف عباسی کے وکیل نے کہا کہ سرتسلیم خم ہے ، میں آپ سے ایسا کوئی کام نہیں لے سکتا، میں معذرت چاہتاہوں،غیر ضروری چیزیں نہیں دہراوں گا۔