”نواز شریف نے یہ اعلان کر کے شہباز شریف کو زندگی کا سب سے زور دار جھٹکا دیا ہے “معروف صحافی امتیاز عالم نے نواز شریف کے عزائم بے نقاب کر دئیے ،انتہائی خطرناک خبر آگئی

”نواز شریف نے یہ اعلان کر کے شہباز شریف کو زندگی کا سب سے زور دار جھٹکا دیا ہے ...
”نواز شریف نے یہ اعلان کر کے شہباز شریف کو زندگی کا سب سے زور دار جھٹکا دیا ہے “معروف صحافی امتیاز عالم نے نواز شریف کے عزائم بے نقاب کر دئیے ،انتہائی خطرناک خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی و معروف تجزیہ نگار امتیاز عالم نے کہا ہے کہ آج نواز شریف نے شعر پڑھ کر شہباز شریف کی بات کو بہت برے طریقے سے رد کیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ تاریخ سے سبق لینا چاہیے ،تاریخ میں کردار منفی تھا یا مثبت ،اچھے کردار کو جاری رکھنا چاہیے اور برے کردار کو ختم کرنا چاہیے ۔
نجی نیوز چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ن لیگ کے جلسے میں وہ بات نظر نہیں آئی جو کل ہو گئی تھی ،ایک بریگیڈئر صاحب نے جو طاقت کا مظاہرہ کیا ،اس کی گونج مسلم لیگ کے کنونشن میں نظر نہیں آئی ۔امتیاز عالم نے کہا لیگی رہنما جب شعر پڑھتے ہیں تو ان کے اشعار کے انتخاب پر مجھے مایوسی ہوتی ہے ،شہباز شریف نے مایوسی کے شعر سنائے لیکن نواز شریف نے جو شعر پڑھا وہ بہت خوفناک تھا ،نواز شریف نے شہباز شریف کی بات کو بہت برے طریقے سے رد کردیا ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ایسا شعر پڑھا ہے کہ آج شہباز شریف اور چوہدری نثار کو شکست ہو گئی ہے ،مسلم لیگ کی روایت ہے کہ پیر میں پڑ جاﺅ، مک مکا کر لو ،آج نواز شریف اس سے آگے نکل گئے ہیں ۔انہوں نے تین بار وزارت اعظمی اور گزشتہ چار سال میں ہونے والی چیزیں دیکھ لی ہیں ۔انہوں نے سمجھ لیا ہے کہ جب تک پاور سٹرکچر کو ٹھیک نہیں کیا جائے گا تب تک اقتدار لینا غلط ہے ۔وہ حق خود ارادیت مانگ رہے ہیں ۔
واضح رہے کہ آج ن لیگ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں نواز شریف نے شعر یہ پڑھا تھا
دل بغض و حسد سے رنجور نہ کر ،یہ نور خدا ہے اسے بے نور نہ کر
نا اہل و کمینے کی خوش آمد سے تجھ کو ،جنت بھی ملے تو قبول نہ کر
مزید خبریں :حکومت صرف منتخب عوامی نمائندے کریں، قانونی موشگافیوں سے عوامی مینڈیٹ کی توہین نہ کی جائے، تنبیہ کر رہا ہوں اگر حالات بدلنے کی کوشش نہ کی تو پاکستان بھی ہمیں معاف نہیں کرے گا: صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)

مزید :

قومی -