” شیخ رشید صاحب پاک فوج کے پاس یہ چیز پہلے سے موجود ہے“ احسن اقبال نے شیخ رشید پر ایسا وار کردیا کہ آپ کو بھی ہنسی آجائے گی

” شیخ رشید صاحب پاک فوج کے پاس یہ چیز پہلے سے موجود ہے“ احسن اقبال نے شیخ ...
” شیخ رشید صاحب پاک فوج کے پاس یہ چیز پہلے سے موجود ہے“ احسن اقبال نے شیخ رشید پر ایسا وار کردیا کہ آپ کو بھی ہنسی آجائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی پیر کے روز ہونے والی دھواں دھار پریس کانفرنس کے جواب میں وزیر داخلہ احسن اقبال بھی میدان میں آگئے اور سوشل میڈیا پر ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے گزشتہ روز (پیر کو) احتساب عدالت کے باہر پیش آنے والے واقعے کے بارے میں کہا کہ وزیر داخلہ نے احتساب عدالت میں داخلے سے روکے جانے کے بعد فوج کو بد نام کرنے کی کوشش کی۔ وزیر داخلہ احسن اقبال نے عمران خان کی اس بات کا جواب ٹوئٹر پر دیا اور کہا ” خان صاحب اور شیخ رشید صاحب فوج کو آپ کی ترجمانی کی ضرورت نہیں، فوج کا شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) موجود ہے، فوج قومی ادارہ ہے“۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں دبے لفظوں میں عمران خان اور شیخ رشید کو شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بھی قرار دے دیا۔

مزید :

اسلام آباد -