شہباز شریف نے جن نئے مشیروں اور وزیروں کی بات کی ہے،ان کا مجھے بھی پتہ ہے،رانا ثنا اللہ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر قانون رانا ثنا ءاللہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے جن نئے مشیروں اور وزیروں کی بات کی ہے ان کا مجھے بھی پتہ ہے ،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اسلام آباد کنونشن سنٹر میں وزیراعلیٰ پنجاب نے تقریب میں ان کا نام لینا مناسب نہیں سمجھا،میں بھی کسی تقریب میں ایسے لوگوں کا نام نہیں لوں گااگر میں ایسا کروں گا تو یہ زیادتی ہو گی،ان کا کہنا تھا پارٹی اجلاسوں میں کئی دفعہ شہباز شریف کا فیصلہ نہیں مانا گیا لیکن وزیراعلیٰ پنجاب نے رائے مسترد ہونے پر پارٹی فیصلوں کا احترام کیا ،ان اجلاسوں میں چودھری نثار، خواجہ آصف اور دیگر رہنما بھی شریک ہوتے تھے ، ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کا ہر طبقہ ایک سوچ پر متفق ہو تو پارٹی متحد ہو تی ہے اورمقبول لیڈر کو عوامی عدالت سے الگ نہیں کیا جا سکتا ۔
واضح رہے کہ شہباز شریف نے اسلام آباد کنونشن سنٹر میں خطاب کے دوران نواز شریف کو اپنے نئے مشیروں اور وزیروں سے خبردار ہونے کا کہا تھاکہ انہوں نے آپ کو غلط مشورے دیئے۔