سی ٹی ڈی کی کارروائیاں،مانسہرہ سے مبینہ دہشت گر د اور پشاور سے 3اغوا کار گرفتار

سی ٹی ڈی کی کارروائیاں،مانسہرہ سے مبینہ دہشت گر د اور پشاور سے 3اغوا کار ...
سی ٹی ڈی کی کارروائیاں،مانسہرہ سے مبینہ دہشت گر د اور پشاور سے 3اغوا کار گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ انسداد دہشت گردی نے پشاور میں کارروائی کر کے 3مبینہ اغوا کاروں کو گرفتار کر لیا جبکہ مانسہرہ سے بھی مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق پشاور کے علاقے کوہاٹ روڈ پر ٹیکنیکل کالج کے قریب سی ٹی ڈی نے کارروائی کر کے تین مبینہ اغوا کاروں کو گرفتار کر لیا ۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان ایک تاجر کے اغوامیں ملوث تھے جس کی رہائی کے لیے 15کروڑ روپے تاوان طلب کیا گیا تھا ۔ملزمان نے مغوی عبداللہ کی انگلی کاٹ کے اس کے گھر بھجوائی تھی ۔دوسری جانب سی ٹی ڈی نے مانسہر ہ کے علاقے قاضی آباد بٹل سے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کیا جو غیر سرکاری تنظیم پر حملے میں ملوث تھا جس میں 7افراد جاں بحق ہوئے تھے ۔

مزید :

پشاور -