پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان ،100انڈیکس میں 903پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان ،100انڈیکس میں 903پوائنٹس کی کمی
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان ،100انڈیکس میں 903پوائنٹس کی کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان ڈیکھا گیا ہے جس کے بعد 100انڈیکس میں 903پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ہے ۔
تفصیل کے مطابق منگل کے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان دیکھا گیا اور کے ایس ای 100انڈیکس 903پوائنٹس کی کمی کے بعد 41ہزار 115پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔آج کاروبار کے دوران 6کروڑ28لاکھ68ہزار640شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 5ارب74کروڑ34لاکھ30ہزار 877روپے رہی ۔

مزید :

بزنس -