تحریک انصاف کا الیکشن بل 2017 کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

تحریک انصاف کا الیکشن بل 2017 کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
تحریک انصاف کا الیکشن بل 2017 کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلا م آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن بل 2017 کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے ۔ترمیم شہبازشریف کوپارٹی صدربننے سے روکنے کے لیے کرائی گئی۔

آرمی چیف کی زیر صدارت خصوصی کور کمانڈر کانفرنس اختتام پذیر
تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ عمران خان کے خلاف مقدمے کا اختتام ہوگیا اور اب تحریک انصاف عوامی رابطہ مہم کا آغاز کررہی ہے ۔عمران خان کیس نواز شریف کے کیس سے بہت مختلف ہے کیونکہ خان صاحب نے چالیس سال پرانی بینکنگ ٹرانزیکشنز عدالت میں پیش کیں۔انہوں نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ میاں صاحب!عمران خان نے آپ کی طرح جھوٹ کی داستان نہیں سنائی اور نہ ہی انہوں کوئی قطری خط پیش کیا ۔یہی نہیں عمران خان نے ایک دن بھی عوامی عہدہ نہیں رکھا جبکہ کنونشن سینٹر میں آج چوروں کا اجتماع ہوا تھااور یہ محفلعوام کے پیسوں سے سجائی گئی تھی۔فواد چوہدری کا مزید کہناتھا کہ نوا زشریف کو اس لئے نکالاگیا کہ وہ 300ارب روپے سے متعلق سوال کا نہ دے سکے تھے لیکن آج پاکستان کے سب سے بڑے منی لانڈرکو پارٹی سربراہ بنادیاگیاہے۔

مزید :

اسلام آباد -