جماعت اسلامی کا انتخابی بل کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

جماعت اسلامی کا انتخابی بل کے خلاف عدالت جانے کا اعلان
جماعت اسلامی کا انتخابی بل کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ ہم انتخابی بل کے خلاف ہم عدالت میں جائیں گے،ملک میں فرد اور خاندان کے بجائے قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے۔

خود احتسابی سے اپنی اجتماعی غلطیوں کی اصلاح کی جا سکتی ہے ،اسی کو ہی اپنے گھر کو ٹھیک کرنا کہتے ہیں :نواز شریف
تفصیلات کے مطابق سراج الحق کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ5اکتوبرکو آل پارٹیز کانفرنس بلا رہے ہیں جس میں آئندہ کا لائحہ عمل بتائیں گے۔چوکوں ،چوراہوں پر اگر فیصلے ہونے لگیں تو عدالت جانے کی ضرورت نہ ہوتی جبکہ میں سمجھتا ہوں ملک میں اب ایسا نظام نہیں چلے گا،کرپشن اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ جمہوریت ،روایات اور ادارے محفوظ ہوں،ملک میں فرد اور خاندان کے بجائے قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے۔احتساب صرف ایک فرد کا نہیں بلکہ سب کا احتساب ہونا چاہیے اورجن کی وجہ سے ملک میں بحران ہیں ان سب کا احتساب ہونا چاہیے۔ہم کرپشن کے خلاف اپنی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ ملک میں جمہوریت کے نام پر آمریت قائم ہے

مزید :

لاہور -