رائل ایئرفورس کراچی کے ساحل پر پاک فضائیہ کے ساتھ ایئر شو میں حصہ لے گی

رائل ایئرفورس کراچی کے ساحل پر پاک فضائیہ کے ساتھ ایئر شو میں حصہ لے گی
رائل ایئرفورس کراچی کے ساحل پر پاک فضائیہ کے ساتھ ایئر شو میں حصہ لے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )دنیا کی مشہور ترین رائل ایئر فورس ایروبیٹک ٹیم ’ریڈ ایروز ‘کراچی کے ساحل پر ہونے والے ایئر شو میں پاک فضائیہ کے ساتھ حصہ لیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں یہ فضائی مظاہرہ 5اکتوبر کو کیا جائے گا ،پاکستان کے جے ایف تھنڈر اس فضائی مظاہرے میں حصہ لیں گے ۔پاک فضائیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ ’کراچی کا نیلا آسمان رائل ایئر فورس کی موجود گی میں لال ہو جائے گا ۔‘تقریب میں عام شہریوں کی شرکت 1بج کر 30منٹ پر شروع ہو گی ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -