افغان ائیرفورس کے طیاروں کی خوفناک بمباری، لیکن پھر دھواں ہٹا تو کیا منظر تھا؟ غلطی سے اپنی ہی ایسی اہم ترین چیز تباہ کردی کہ شرم سے پانی پانی ہوگئے

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغان ایئرفورس نے گزشتہ دنوں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر خوفناک بمباری کی اور جب حقیقت کھلی تو یہ دیکھ کر شرم سے پانی پانی ہو گئی کہ جنہیں دہشت گردوں کے ٹھکانے سمجھ کر اس نے بمباری کی تھی وہ دراصل افغان فوج ہی کی چیک پوسٹیں تھیں۔اے بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں پیش آیا جہاں ایئرفورس کی اس فاش غلطی کے باعث 10افغان فوجی جاں بحق ہو گئے۔
شمالی کوریا سے مصر جاتابحری جہاز تلاشی کے لئے روک لیا گیا، دوران تلاشی اس میں سے کیا نکلا؟ جان کر امریکی فوج کے پیروں تلے زمین نکل گئی، جس ملک کو دنیا میں تنہا سمجھتے تھے، وہ دراصل۔۔۔
رپورٹ کے مطابق افغان وزارت دفاع کے ترجمان جنرل دوالت وزیری نے اس واقعے کی تصدیق کر دی ہے تاہم اس کی مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔ ہلمند کے ضلع گریشک میں، جہاں یہ واقعہ پیش آیا،حالیہ چند ہفتوں سے افغان سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان خونریز جھڑپیں جاری ہیں۔گریشک کونسل کے رکن گل آغا مسلم کا کہنا تھا کہ ”افغان ایئرفورس کی بمباری میں 11افغان فوجی شدید زخمی بھی ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں اور زخمیوں میں افغان پولیس، فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے اہلکار شامل تھے۔“