شاہد خان آفریدی پی ایس ایل 3میں کراچی کنگز کی طرف سے کھیلیں گے

شاہد خان آفریدی پی ایس ایل 3میں کراچی کنگز کی طرف سے کھیلیں گے
شاہد خان آفریدی پی ایس ایل 3میں کراچی کنگز کی طرف سے کھیلیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)شاہد آفریدی خان پی ایس ایل 3میں کراچی کنگز کے سکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں ،وہ اس سیزن میں کراچی کنگز کی طرف سے اپنا کھیل پیش کریں گے۔

چوروں نے علی بابا کو پارٹی صدر بنا کر بحیثیت قوم سر شرم سے جھکا دیے:طاہر القادری
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے حوالے سے فرنچائز اپنی تیاری کر رہی ہیں اس سلسلے میں کراچی کنگز نے بوم بوم آفریدی کو باقاعدہ طور پر تیسرے ایڈیشن کے لئے سکواڈ کاحصہ بنا دیا ،تاہم یہ تفصیلات سامنے نہیں آئی کہ وہ ٹیم کی قیادت کریں گے یا نہیں۔شاہدآفریدی ٹی ٹوئنٹی میں سب سے بڑے اور معروف کھلاڑی تصور کئے جاتے ہیں۔
واضح رہے شاہد آفریدی کراچی کنگز کے صدر بھی ہیں،سٹار کھلاڑی  پشاور زلمی کو چھوڑنے کے بعد اس فرنچائز سے منسلک ہوگئے تھے۔

مزید :

کھیل -