وہ جگہ جہاں لوگ مرنے والے اپنے رشتہ داروں کا سوپ بنا کر پی جاتے ہیں، یہ کام کیوں کیا جاتا ہے؟ وجہ جان کر آپ کے واقعی رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے

وہ جگہ جہاں لوگ مرنے والے اپنے رشتہ داروں کا سوپ بنا کر پی جاتے ہیں، یہ کام ...
وہ جگہ جہاں لوگ مرنے والے اپنے رشتہ داروں کا سوپ بنا کر پی جاتے ہیں، یہ کام کیوں کیا جاتا ہے؟ وجہ جان کر آپ کے واقعی رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراکس (نیوز ڈیسک) دنیا سے رخصت ہونے والوں کو الوداع کہنے کیلئے ہر مذہب اور تہذیب کی اپنی روایات ہیں۔ عموماً ان الوداعی رسوم میں مرنے والے کی عزت اور احترام کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے لیکن وینز ویلا اور برازیل کے جنگلوں میں رہنے والے ’یانومامی‘ قبائل کے لوگ اپنے مردوں کا ایساحشر کرتے ہیں کہ سن کر ہر کوئی توبہ، توبہ کہہ اٹھے۔

بھارت کی وہ عمارت جہاں جانے کیلئے خواتین کامکمل طور پر برہنہ ہونا ضروری ہے
ویب سائٹ ’ونڈر لسٹ‘ کے مطابق یانومامی قبائل میں جب کسی کی موت ہوجاتی ہے تو اس کی لاش کو شعلوں پر رکھ کر بھونا جاتا ہے۔ جب تمام گوشت جل کر راکھ بن جاتاہے تو پھر ہڈیوں کو جلانے کا مرحلہ آتا ہے۔ گوشت کی طرح ہڈیوںکو بھی جلا کر ان کی راکھ بنادی جاتی ہے۔ پھر ایک دیگ میں پانی اور دیگر لوازمات ڈال کر اس میں مردے کے گوشت اور ہڈیوں کی راکھ بھی شامل کر دی جاتی ہے۔ ان سب چیزوں کو خوب اچھی طرح پکا کر سوپ تیار کیا جاتا ہے، جسے مرنے والے کے تمام عزیز و اقارب مٹی کے پیالوں میں ڈال کر چٹ کر جاتے ہیں۔
یانومامی قبائل میں یہ عقیدہ پایا جاتا ہے کہ مرنے والے کی راکھ کا سوپ پینے سے اس کی روح ہمیشہ کیلئے اپنے اہل خانہ میں موجود رہتی ہے۔ یہ لوگ کہتے ہیں کہ اگر کسی مردے کی راکھ کا سوپ بنا کر نہ پیا جائے تو اس کی روح ہمیشہ تڑپتی رہتی ہے اور بعض اوقات یہ روح دنیا میں واپس آکر اپنے عزیز و اقارب کا جینا حرام کر دیتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -