’اب سعودی لڑکیاں ہر وقت یہ چیز اپنے پاس رکھ سکتی ہیں‘ ڈرائیونگ کی اجازت دینے کے بعد سعودی حکومت نے اس سے بھی بڑا اعلان کردیا، پوری دنیا دنگ رہ گئی

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اپنے ملک کی خواتین پر ایسے مہربان ہوئے ہیں کہ عنایات کا سلسلہ تھمنے میں نہیں آرہا۔ پہلے خواتین کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے انہیں ڈرائیونگ کی اجازت دے دی اور اب یہ مطالبہ بھی پورا کردیا کہ طالبات تعلیمی اداروں میں موبائل فون لے کر جاسکتی ہیں۔
گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر تعلیم احمد العیسیٰ کی جانب سے یونیورسٹیوں اور کالجوں کے سربراہان کو یہ ہدایت جاری کردی گئی ہے کہ تعلیمی اداروں کے اندر لڑکیوں کو موبائل فون کے استعمال سے نہ روکا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یونیورسٹی اور کالج کی سطح پر طلبا و طالبات اتنے سمجھدار ہوچکے ہوتے ہیں کہ انہیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہوتا ہے۔ سعودی والدین کی بڑی تعداد کی جانب سے شکایت کی جارہی تھی کہ ان کی بیٹیوں کی تلاشی لی جاتی ہے اور ان کے پاس موبائل فون برآمد ہونے پر اسے ضبط کرلیا جاتا ہے۔
’جاﺅ یہ کام بھی کرو!‘ ڈرائیونگ کے بعد سعودی خواتین کو ایک اور بڑا کام کرنے کی کھلی چھٹی دے دی گئی، کیا کام ہے؟ جان کر سعودی مَرد شدید پریشان ہوجائیں
دارلحکومت کی کنگ سعود یونیورسٹی کی جانب سے اتوار کے روز یہ اعلان بھی کردیا گیا کہ اگر کوئی طالبہ 11 بجے سے پہلے یونیورسٹی سے جانا چاہے تو اس کیلئے والدین کی اجازت کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس سے پہلے 11 بجے سے پہلے کسی طالبہ کو جانے کی اجازت نہیں ہوتی تھی اور اگر کسی وجہ سے جانا بہت ضروری ہوتا تھا تو اس کیلئے والدین کی اجازت درکار ہوتی تھی۔