فاروق امجد میر نے تحریک انصاف چھوڑنے کی وجہ بتا دی

فاروق امجد میر نے تحریک انصاف چھوڑنے کی وجہ بتا دی
فاروق امجد میر نے تحریک انصاف چھوڑنے کی وجہ بتا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والے رہنما فاروق امجد میر نے کہاہے کہ پارٹی ایجنڈے کی مالی معاونت کیلئے میرے پاس اتنے ذرائع نہیں ہیں جس طرح پارٹی میں دوسرے لوگوں کے پاس ہیں ،میں نے تحریک انصاف سے استعفیٰ د ے دیاہے اور اب میں ’تھینک ٹینک ‘بناﺅں گا تاکہ ملک کی بہتری کیلئے کام کر سکوں ۔
تفصیلات کے مطابق فاروق امجد میر کا کہناتھا کہ میں پارٹی کی سیاست سے ناخوش تھا ،میں نے دو سالوں میں عمران خان سے ملاقات کیلئے کئی بار کوششیں کیں لیکن مجھے ملنے کا موقع نہیں مل سکا ۔اس وقت ہر کوئی اپنی بات کر رہاہے ملک کے بارے میں کوئی بات نہیں کر رہا ،میں فی الحال کسی پارٹی میں شامل نہیں ہورہا ۔
واضح رہے کہ فاروق امجد میر اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ق میں تھے اور وہ ایک وکیل بھی ہیں ۔

مزید :

قومی -