پیپلزپارٹی اب رائے ونڈ کی بادشاہت کو کندھا نہیں دے گی:سلیم مانڈوی والا

پیپلزپارٹی اب رائے ونڈ کی بادشاہت کو کندھا نہیں دے گی:سلیم مانڈوی والا
پیپلزپارٹی اب رائے ونڈ کی بادشاہت کو کندھا نہیں دے گی:سلیم مانڈوی والا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا نے کہاہے کہ ہماری جماعت اب رائے ونڈ کی بادشاہت کو کندھا نہیں دے گی، مسلم لیگ ن انتخابی اصلاحات کے بل پر جھوٹ بول رہی ہے۔

نوازشریف جمہوریت کی نہیں اپنی ذاتی لڑائی لڑرہے ہیں:شیری رحمان
تفصیلات کے مطابق سلیم مانڈوی والاکا کہناتھا کہ پیپلزپارٹی نے شق 203 کو ختم کرنے اور نا اہل شخص کو پارٹی صدر بنانے کی کبھی حمایت نہیں کی جبکہ تما م اپوزیشن جماعتوں نے بھی نا اہل شخص کو پارٹی صدر بنانے کے قانون کی مخالفت کی لیکن اس کے باوجودمسلم لیگ ن نے ایک شخص کو عہدہ دینے کے لیے قانون سازی کی۔انہوں نے کہاکہ اس وقت خطرہ جمہوریت کو نہیں جاتی امرا کی بادشاہت کو ہے اورپیپلزپارٹی رائے ونڈ کی بادشاہت کو کندھا نہیں دے گی کیونکہ یہ جمہوریت اور آئین کی جنگ نہیں ،یہ صرف فرد واحد کی کرپشن بچانے کے لیے آئین تبدیل کررہے ہیں۔سلیم مانڈی والا نے مزید کہا کہ انتخابی اصلاحات کا بل عدالتوں میں چیلنج ہوچکا ہے اور پیپلزپارٹی اس بل کے خلاف عدالتوں سے رجوع کرے گی۔

مزید :

اسلام آباد -