مسلح ڈکیتی کاجرم ،سابق امریکی فٹبالر’’ اوجے سمپسن ‘‘9 سال بعد پیرول پر رہا

مسلح ڈکیتی کاجرم ،سابق امریکی فٹبالر’’ اوجے سمپسن ‘‘9 سال بعد پیرول پر رہا
مسلح ڈکیتی کاجرم ،سابق امریکی فٹبالر’’ اوجے سمپسن ‘‘9 سال بعد پیرول پر رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (این این آئی)سابق امریکی اسٹار فٹ بالر اوجے سپمسن کو 9 سال بعد پیرول پر رہا کردیا گیا۔

سابق کپتان قومی ویمن کرکٹ ٹیم ثنا میرنے تربیتی کیمپ جوائن کر لیا
غیر ملکی میڈیاکے مطابق ’’اوجے سمپسن ‘‘قیمتی اشیاء فروخت کرنے والے دو ڈیلروں سے اسلحے کے زور پر اغوا اور ڈکیتی کی واردات میں ملوث تھے جس پر عدالت نے 2008 میں انہیں 33 سال قید کی سزا سنائی تھی۔فٹ بالر امریکی ریاست نیواڈا کی جیل میں قید تھے جنہیں سزا کے 9 سال بعد پیرول پر رہا کردیا گیا ۔یہی نہیں1995 میں او جے سمپسن پر اپنی بیوی اور اس کے دوست کے قتل کا مقدمہ بھی چلا تھا جبکہ اس مقدمے میں وہ متنازعہ طور پر بری ہو گئے تھے اور اسے صدی کا بڑا مقدمہ کہا جاتا ہے۔واضح رہے کہ سمپسن ،سٹیورٹ اور ان کے 6 ساتھیوں نے ستمبر 1997 میں میموریبلایا کے دو ڈیلروں کو لاس ویگاس کے ایک ہوٹل میں اسلحے کے زور پر قابو کیا تھا۔

مزید :

کھیل -