وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، اہم منصوبوں کی منظوری دے دی گئی

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، اہم منصوبوں کی منظوری دے دی گئی
وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، اہم منصوبوں کی منظوری دے دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان لائن) وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اہم منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ہے جبکہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کابینہ کے فیصلوں کی توثیق بھی کردی ہے۔

رینجرز کو کس نے بلایا؟ انتظامی انکوائری مکمل ہوگئی: احسن اقبال
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا۔ وفاقی کابینہ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کارپوریشن لمیٹڈ(پی آئی اے ) کو پاکستان سٹاک ایکسچینج کی 0.1 فیصد کی قابل ادائیگی فیس اور اضافی حصص کے اجراءپر سیکورٹی اینڈ ایکسیچنج کمیشن آف پاکستان (پی ایس ایکس) کی 10 فیصد کی سپروائزری قابل ادائیگی فیس سے استثنیٰ دینے کیلئے ایوی ایشن ڈویڑن کی تجویز کی منظوری دی۔ کابینہ نے لاہور اور ملتان میں انشورنس ٹربیونلز کے قیام کی منظوری دی جبکہ ایئر مارشل احمر شہزاد کی پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس بورڈ کامرہ کے چیئرمین کی حیثیت سے تقرری کی بھی منظوری دی۔ کابینہ نے کسٹم اپیلٹ ٹربیونل بنچ II لاہور کے جوڈیشل ممبر (بی ایس 21) عمر ارشد حکیم کے کنٹریکٹ میں مزید دو سال کے عرصہ میں توسیع کی بھی منظوری دی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -