بھارت، وزارت سیاحت نے’’ تاج محل ‘‘کا نام اپنے کتابچے سے نکال دیا

بھارت، وزارت سیاحت نے’’ تاج محل ‘‘کا نام اپنے کتابچے سے نکال دیا
بھارت، وزارت سیاحت نے’’ تاج محل ‘‘کا نام اپنے کتابچے سے نکال دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (صباح نیوز)دنیا کے عجائبات کی فہرست میں شامل ’’تاج محل ‘‘کا نام ریاست اترپردیش نے اپنی وزارت سیاحت کے کتابچے سے نکال دیا۔

مسلح ڈکیتی کاجرم ،سابق امریکی فٹبالر’’ اوجے سمپسن ‘‘9 سال بعد پیرول پر رہا
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست یو پی کی وزارت سیاحت نے سیاحوں کی سہولت اور سیاحتی مقامات کی تشہیر کے لئے کتابچہ جاری کیا ہے۔کتابچے کی خاص یا انہونی بات یہ ہے کہ اس میں عجائبات عالم میں شامل بھارتی شناخت کی بڑی نشانی’’ تاج محل ‘‘کا نام تک شامل نہیں کیا گیا ہے۔دنیا بھر سے تقریبا 6 ملین سیاح ہر سال تاج محل دیکھنے کے لئے بھارت آتے ہیں لیکن ٹورازم گائیڈ بک کے سرورق پر گنگا آرتی کی تصویر چھاپی گئی ہے۔ واضح رہے کہ تاج محل کو اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو نے دنیا کے10 مشہور تاریخی مقامات کی فہرست میں شامل کیا ہے۔