نوازشریف کی طرف سے پہل نہیں ہوئی،وہ لڑائی نہیں کرنا چاہتے:سعد رفیق

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی طرف سے پہل نہیں ہوئی،وہ لڑائی نہیں کرنا چاہتے، یہ نہیں ہوسکتا کہ کوئی ہمیں ٹھوکرلگادے اورہم آہ بھی نہ کریں،ہم ردعمل نہیں دینا چاہتے،جھگڑا اورلڑکردیکھ لیا ہے ملک کونقصان ہی ہواہے۔
افغانستان اورپاکستان جلد دوبارہ مذاکرات بحال کریں گے: عبداللہ عبداللہ
نجی چینل ”جیونیوز“کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کیساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہماری کسی ادارے سے لڑائی نہیں،ملکی اداروں کی لڑائی نہیں ہونے دینی،ایک قدم پیچھے ہٹنا پڑا توپیچھے ہٹیں گے،کچھ افرادہوتے ہیں کچھ کردارہوتے ہیں ان کوادارہ نہیں سمجھناچاہیے۔رہنما پاکستان مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ رینجرزتعیناتی معاملے کی انکوائری ہونی چاہیے،انکوائری کون کرےگا، کیسے مسئلے حل ہوگا اس پرکلام نہیں کرنا چاہتا،چیزوں کوتدبیرسے حل ہوناچاہیے اس پرشورنہیں مچانا چاہیے،کچھ چیز یں ایسی بھی ہوتی ہیں کہ وہ بغیر شور کئے بھی حل بھی ہوجاتی ہیں۔سعد رفیق نے مزید کہا کہ ن لیگ کی واضح اکثریت کی سوچ ہے کہ اپنے بیانیے پرقائم رہاجائے۔نوازشریف لڑائی نہیں چاہتے،یک طرفہ معاملات ختم نہیں ہوسکتے،تالی دوہاتھوں سے بجتی ہے،ایسانہیں ہوسکتاکہ روزکوئی نہ کوئی رگڑالگادے۔کل احتساب عدالت میں پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ رینجرزکی تعیناتی،کل ہمارا ردعمل بھی زیادہ تھا،باتوں کواس طرح بیان نہ بھی کیا جاتا پھر بھی اپنی بات کی جاسکتی تھی.