وزیراعلیٰ پنجاب کی پاکستانی پوسٹ پر افغان سرحد پار سے فائرنگ کی شدید مذمت ، شہید نائب صوبیدار کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت

وزیراعلیٰ پنجاب کی پاکستانی پوسٹ پر افغان سرحد پار سے فائرنگ کی شدید مذمت ، ...
وزیراعلیٰ پنجاب کی پاکستانی پوسٹ پر افغان سرحد پار سے فائرنگ کی شدید مذمت ، شہید نائب صوبیدار کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے راجگال میں پاکستانی پوسٹ پر افغان سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے نائب صوبیدار اظہر علی کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی جارحیت جاری رہی توپاکستان بھرپورجواب دے گا:ملیحہ لودھی

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے راجگال میں پاکستانی پوسٹ پر افغان سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے جبکہ انہوں نے اس حملے میں شہید ہونے والے نائب صوبیدار اظہر علی کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہید کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے ۔ وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ شہید نائب صوبیدار اظہر علی نے وطن کی حفاظت کے لئے اپنی جان نچھاور کی ہے ، شہداء پوری قوم کے ہیرو ہیں،ان کی قربانیوں کو قوم کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔

مزید :

لاہور -