تیونسی کوسٹ گارڈز نے 140 تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچا لیا

تیونسی کوسٹ گارڈز نے 140 تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچا لیا
تیونسی کوسٹ گارڈز نے 140 تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تیونس سٹی(این این آئی)شمالی افریقی ملک تیونس کی بحریہ نے بحیرہ روم کے سمندری راستوں کے ذریعے یورپ جانے کی کوشش کرنے والے قریب ڈیڑھ سو تارکین وطن کو سمندر میں ڈوبنے سے بچا لیا۔

افغانستان اورپاکستان جلد دوبارہ مذاکرات بحال کریں گے: عبداللہ عبداللہ
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تیونسی کوسٹ گارڈز نے کہاکہ سینکڑوں تارکین وطن ملک کے جنوب مغرب میں جرجیس نامی علاقے کے ساحلوں سے خستہ حال کشتیوں کی مدد سے بحیرہ روم کا طویل سمندری راستہ عبور کر کے اٹلی جانے کی کوششوں میں تھے۔تیونسی بحریہ نے بحیرہ روم میں ایک ایسی ہی کشتی میں سوار قریب 100 تارکین وطن کو ریسکیو کیا۔ یورپ جانے کی کوشش کرنے والے ان تارکین وطن کی کشتی میں سوراخ ہو گیا تھا جس کے بعد ان کی کشتی میں پانی بھرنا شروع ہو گیا۔تیونسی کوسٹ گارڈز کرنل میجر خلیفہ چیلبانی کے مطابق ملکی بحریہ نے کشتی کی نشاندہی کیے جانے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈوبتی ہوئی اس کشتی میں سوار 98 تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچا لیا۔واضح رہے کہ صرف ستمبر کے مہینے میں تیونس سے سمندری راستوں کے ذریعے یورپ کا رخ کرنے والے تارکین وطن کی تعداد550 سے زائد رہی تھی جبکہ اس سے صرف ایک ماہ قبل اگست کے مہینے میں ان راستوں کے ذریعے یورپ کا رخ کرنے والوں کی تعداد صرف 170 تھی۔