اداکارہ کرینہ کپور نے دبئی میں میں زیورات کا کاروبار شروع کردیا

دبئی(این این آئی) معروف بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نے دبئی میں میں زیورات کا کاروبار شروع کردیا۔
تیونسی کوسٹ گارڈز نے 140 تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچا لیا
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور نے دبئی کے معروف تجارتی مرکز میں جیولری کے 2 شوروم بنائے ہیں جن کا باقاعدہ افتتاح آئندہ 2 سے 3روز میں کردیا جائے گا۔ سونے کی خرید و فروخت کی مشہور کمپنی ’’ماربالا گولڈ اینڈ ڈائمنڈ ‘‘کی برینڈ ایمبسڈر کرینہ کپور ایک ہی روز دونوں شورومز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گی۔ مذکورہ کمپنی نے اپریل 2013میں بھارتی اداکارہ کو اپنا برینڈ ایمبسڈر مقرر کیا تھا اورکرینہ کپور نے بیٹے کی پیدائش کے بعد ستمبر میں سکرین پر واپسی کی اور اب ان کا تمام تر فوکس اپنے کام پر ہے۔