غریب لوگوں کی خدمت عظیم عبادت ہے، ماں اور بچے کی صحت کیلئے ادارے عظیم کام کررہے ہیں: ڈاکٹر نظیراحمد ڈھیر

غریب لوگوں کی خدمت عظیم عبادت ہے، ماں اور بچے کی صحت کیلئے ادارے عظیم کام ...
غریب لوگوں کی خدمت عظیم عبادت ہے، ماں اور بچے کی صحت کیلئے ادارے عظیم کام کررہے ہیں: ڈاکٹر نظیراحمد ڈھیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر) سندھ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن "SDA"لندن کے مرکزی رہنما ڈاکٹر نظیر احمد ڈھیر نےکہا ہےکہ انسانیت خصوصاً معاشرے کے غریب لوگوں کی خدمت عظیم عبادت ہے اس نیکی پر اجرعظیم ہے حاملہ خواتین "ماں اور بچے "کی صحت کی حفاظت کرنے والے ادارے عظیم خدمت کررہے ہیں ۔

لندن سے آئے ہوئے ڈاکٹر نظیر احمد ڈھیر نے پارس میٹرنیٹی اسپتال اینڈ نیو بورن کئیر سینٹر عمرکوٹ کے موقع پر "نمائندہ ڈیلی پاکستان آن لائن "سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے غریب لوگوں کی خدمت کرنے والے ادارے  عظیم کام کررہے ہیں پارس میٹرنیٹی اسپتال اینڈ نیو بورن کئیر سینٹر عمرکوٹ میں غریب  حاملہ خواتین "ماں اور بچے کی صحت "کے حوالے سے اچھا کام کررہا ہے ڈاکٹر نظیر احمد ڈھیر نے بتایا کہ پارس میٹرنیٹی اسپتال اینڈ نیو بورن کئیر سینٹر عمرکوٹ کو کئیر اینڈ رلیف فاونڈیشن یوکے "uk"اور سندھ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن "SDA"لندن کا پارس میڑنیی اسپتال نیو بورن کئیر سینٹر کو فل سپورٹ حاصل رہے گی معاشرے کے غریب نادار مستحق افراد کی خدمت ایک عظیم عبادت ہے موجودہ  حالات اور مہنگائی کے دور میں غریب افراد کےلیے صحت علاج معالجے کی سہولیات نعمت خداوندی سے کم نہیں ہے پارس میٹرنیٹی اسپتال اینڈ نیو بورن کئیر سینٹر حاملہ خواتین  کو زچگی کے حوالے سے صحت کی اچھی بنیادی سہولیات فراہم کررہا ہے سب سے بڑھ کر نومولود بچوں کی مناسب اچھی دیکھ بھال کے نیو بورن کئیر سینٹر میں انتہائی اچھے انتظامات ہے ڈاکٹر نظیر احمد ڈھیر نےکہا کہ وہ پارس میٹرنیٹی اسپتال کی کارکردگی سے مطمئن ہے کچھ تجاویز پارس میٹرنیٹی اسپتال انتظامیہ عمرکوٹ نے دی ہے کچھ تجاویز  میں مرتب کی ہے اب انشاءاللہ لندن جاکر بورڈ میں ڈسکس ہونگی انشاءاللہ پارس میٹرنیٹی اسپتال اینڈ نیو بورن کئیر سینٹر کی فل سپورٹ کا سلسلہ جاری رہے گا ۔

اس اسپتال کو دورجدید کی تمام تر سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا تاکہ اس علاقے کی زیادہ سے زیادہ عوام خصوصاً خواتین کو صحت کی زیادہ سے زیادہ سہولیات حاصل ہوں اس موقع پر پارس میٹرنیٹی اسپتال اینڈ نیو بورن کئیر سینٹر کے ایڈمنسٹریٹر اقبال میمن نے سندھ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن " sda" لندن کے مرکزی رہنما ڈاکٹر نظیر احمد ڈھیر کا سینٹر وزٹ کرنے شکریہ ادا کیا ڈاکٹر نظیر احمد ڈھیر کو بتایا کہ یہ اسپتال اپنے وسائل کے اندر ہرممکن سہولیات فراہم کر رہا ہے انسانی خدمت کا یہ سلسلہ اللہ تعالی کی رضا کے حصول خاطر ہے خدمت کا یہ سلسلہ انشاءاللہ جاری رہے گا ۔

اقبال میمن نےبتایا کہ ایمرجنسی کی صورت میں چوبیس گھنٹے ایمبولینس سروس اور نومولود بچوں کی دیکھ بھال کےلیے نیو بورن کئیر سینٹر چوبیس گھنٹے کام کررہا ہے پارس میٹرنیٹی اسپتال اینڈ نیو بورن کئیر سینٹر کے ایڈمنسٹریٹر اقبال میمن نےکہا کہ کچھ عناصر کو ہماری انسانی خدمت کا کام پسند نہیں اسی وجہ سے کچھ لوگ میڈیا کا سہارا لیکر ہمارے ادارے کےخلاف من گھڑت جعلی  خبریں پھیلارہے ہیں جن میں کوئی حقیقت نہیں ہے مخالفین چاہیے جو کچھ بھی کرلیں عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا .