جہیز میں آئی بھینسیں فروخت نہ کرنے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا
سرگودھا (نامہ نگار) سرگودھا کے نواحی گائوں میں جہیز میں لائی بھینسیں فروخت نہ کرنے پر شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کر دیا۔
نوائے وقت کے مطابق کے مطابق سرگودھا کے نواحی گائوں چھبر میں مبینہ طور پر عبدالرحمن نامی ملزم کا اپنی بیوی نسبت بی بی کے ساتھ گھر میں موجود بھینسوں کے مسئلے پر جھگڑا رہتا تھا۔ عبدالرحمن کی خواہش تھی کہ گھر میں موجود بھینسیں فروخت کر دی جائیں جبکہ نسبت بی بی جہیز میں لائی بھینسیں فروخت نہیں کرنا چاہتی تھی۔ بھینسوں کے مسئلے پر دوبارہ جھگڑا ہوا تو ملزم نے طیش میں آکر بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور خود فرار ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں۔