بااثر افراد نے نایاب ہرن ذبح کر کے خون پی لیا

بااثر افراد نے نایاب ہرن ذبح کر کے خون پی لیا
بااثر افراد نے نایاب ہرن ذبح کر کے خون پی لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیرپور (ویب ڈیسک) خیرپور میں بااثر شکاریوں نے نایاب ہرن کا شکار کرکے اس کا خون شراب کے ساتھ ملا کر پی لیا اور اس کی ویڈیو بھی بناتے رہے ۔دوسری جانب ویڈیو میں شکاریوں کی واضح شناخت ہونے کے باجود متعلقہ حکام نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔
سماء ٹی وی کے مطابق   با اثر شکاریوں نے نایاب ہرن کستوری کا شکار کیا ہے جس کو تیزی سے ختم ہونے والی جنگلی حیات کی ریڈلسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ اگر ان کا شکار نہ روکا گیا تو بہت جلد یہ نایاب نسل ختم ہوجائے گی۔ شکاری خیرپور کے نواحی علاقہ نارا ریگستان میں ہرن کا شکار کرکے اس کا خون پیتے ہیں۔شکاریوں نے پہلے ہرن پر فائر کیا جس کی وجہ سے وہ گرگیا اور پھر اس کو پکڑ کر اس کے گردن پر چھری پھیری اور خون نکال کر شراب کے ساتھ پینے لگے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں یہ بات مشہور ہے کہ ہرن کا خون پینے سے مردانہ قوت میں اضافہ ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے با اثر افراد ان نایاب ہرنوں کا شکار کرکے اس کا خون پیتے ہیں۔