اگر آپ دل کی کمزوری، دمہ ، دماغی کمزوری اور بلڈ پریشر کا شکار ہیں تو گھبرانے کی ضرورت نہیں کیونکہ ۔۔۔۔

اگر آپ دل کی کمزوری، دمہ ، دماغی کمزوری اور بلڈ پریشر کا شکار ہیں تو گھبرانے ...
اگر آپ دل کی کمزوری، دمہ ، دماغی کمزوری اور بلڈ پریشر کا شکار ہیں تو گھبرانے کی ضرورت نہیں کیونکہ ۔۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انگریزی کی ایک کہاوت مشہور ہے کہ روزانہ ایک سیب کا استعمال آپ کو ڈاکٹر سے دور رکھ سکتا ہے۔ صحت کے لئے بے حد مفید یہ پھل مزیدار اور خوش ذائقہ بھی ہے، اس خوش ذائقہ پھل کے حیران کن فوائد ہیں،ماہرین صحت سیب کو نہ صرف ایک بہترین پھل مانتے آۓ ہیں اس کے ساتھ اس کا روزانہ استعمال انسان کو کئی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے جس کے سبب انسان ڈاکٹر کے پاس جانے سے بچ جاتا ہے ، اس میں فولاد کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے،جس کی وجہ سے یہ کمزوری کا خاتمہ کرتا ہےاور جسم میں خون کی کمی کو بھی پورا کرتا ہے ۔سیب دل کی صحت کو اسی طرح تقویت پہنچاتا ہے جس طرح  کولیسٹرول کم کرنے والی عام ادویات۔روزانہ ایک سیب کا استعمال انسان کو ڈاکٹر سے دور رکھتا ہے کیوں کہ اس میں موجود ’گیورس ٹن‘ جو کہ فوٹو کیمیکل اینٹی ان فلیمیٹری خاصیتیں رکھتا ہے جسم کو توانائی فراہم کرتا ہے اور خون کو جمنے سے روکتا ہے۔ ناشتے میں دلیہ وغیرہ کے ساتھ سیب کھانا انتہائی مفید ہے جب کہ سیب کو اپنی خوراک میں باقاعدہ شامل کرنے سے انسان بڑھاپے سے بھی دور رہتا ہے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

ویڈیو گیلری -