این اے 131 کا ضمنی معرکہ ،تحریک انصاف کے امیدوار ہمایوں اختر خان اپنی جیت کے حوالے سے کس قدر پر امید ہیں ؟آپ بھی جانئے

این اے 131 کا ضمنی معرکہ ،تحریک انصاف کے امیدوار ہمایوں اختر خان اپنی جیت کے ...
این اے 131 کا ضمنی معرکہ ،تحریک انصاف کے امیدوار ہمایوں اختر خان اپنی جیت کے حوالے سے کس قدر پر امید ہیں ؟آپ بھی جانئے

  

این اے 131 لاہور کے رواں ماہ 14 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب کے معرکے میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار سر دھڑ کی بازی لگا رہے ہیں ،اس حلقے سے عام انتخابات میں عمران خان نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کو شکست دی تھی ،گو کہ کامیابی کا مارجن انتہائی کم تھا تاہم اب 14 اکتوبر کو ایک بار پھر میدان سجنے جا رہا ہے ۔تحریک انصاف نے اس حلقے سے ہمایوں اختر خان کو ٹکٹ دی ہے جبکہ مسلم لیگ ن کی جانب سے ایک بار پھر خواجہ سعد رفیق ہی قسمت آزمائی کے لئے میدان میں موجود ہیں ،حلقے میں اس وقت سیاسی سرگرمیاں اپنے عروج پر ہیں ،ڈور ٹو ڈور کمپئین اور مختلف یونین کونسلز میں میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے ۔تحریک انصاف کے امیدوار ہمایوں اختر خان اپنی کامیابی کے حوالے سے کس قدر پر امید ہیں ؟ اور ان کی نظر میں وہ کیوں کامیابی حاصل کر پائیں گے ؟ان کی زبانی ہی جانتے ہیں ۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں ۔۔۔۔

مزید : ویڈیو گیلری