پاکستان میں اولڈ ایج ہومز تو ویران ہونے چاہئیں یہ کیوں آباد ہو رہے ہیں ؟سلگتے سوال کا جواب جانئے

پاکستان میں اولڈ ایج ہومز تو ویران ہونے چاہئیں یہ کیوں آباد ہو رہے ہیں ...
پاکستان میں اولڈ ایج ہومز تو ویران ہونے چاہئیں یہ کیوں آباد ہو رہے ہیں ؟سلگتے سوال کا جواب جانئے

  

مغرب کے ٹوٹے پھوٹے خاندانی سسٹم کے باعث جہاں بزرگ والدین کو اولڈ ایج ہومز میں داخل کرانے کا رجحان اپنے عروج پر ہے وہیں اب یہ ’’وبا‘‘ پاکستان میں بھی عام ہوتی جارہی ہے ،ہر گھر میں بزرگ افراد کو ایک اہم مقام اور مرتبہ حاصل ہوتا ہے مگر بد قسمتی کی بات ہے کہ  آج کل کے نفسا نفسی کے اس جدید دور میں اکثر و بیشتر بزرگ افراد کو گھر میں ایک بوجھ سمجھا جاتا ہے،معاشرے کی تلخ سچائیوں میں ایک سچائی یہ بھی ہے کہ اکثر و بیشتر بزرگ افراد کو یا تو گھر کے کونے میں جگہ دی جاتی ہے یا گھر سے نکال کر کسی اولڈ ایج ہوم میں داخل کرا دیا جاتا ہے۔بے حس معاشرے میں کئی بزرگ  ملک میں موجود اولڈ ایج ہومز میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،اپنوں کے ستائےہوئے ان بزرگوں نے اولاد اور رشتہ داروں کے آنے کی امید بھی اب چھوڑ دی ہے، بزرگ والدین شعر و شاعری کرتے گنگناتے درد سے آنکھیں چراتے وقت گزار رہے ہیں،کہیں خود غرض اولاد کی ستائی مائیں پلو سے آنسو پونچھتی ہیں تو کہیں باپ انا پرست اولاد کے سرد گرم رویوں پر بے بسی سے لب سی کر بس مسکرا دیتے ہیں،کتنی تکلیف دہ بات ہے کہموجودہ دور میں ہمارے معاشرے میں بے حسی اتنی بڑھ گئی ہے کہ لوگ گھر میں موجود بزرگوں کی اہمیت کو بھولتے جا رہے ہیں۔پاکستان اولڈ ایج ہوم میں رہنے والے بزرگ ماں باپ سے جانئے کہ سکون کی کیا اہمیت ہے اور آخر یہ کہاں سے ملتا ہے؟۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : وڈیو گیلری