سعودی حکومت نے پان،گٹکے اورنسوار کی خریدو فروخت پرپابندی لگا دی

سعودی حکومت نے پان،گٹکے اورنسوار کی خریدو فروخت پرپابندی لگا دی
سعودی حکومت نے پان،گٹکے اورنسوار کی خریدو فروخت پرپابندی لگا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(این این آئی) سعودی حکومت نے انواع و اقسام کے تمباکو، پان اور گٹکے کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی ایف ڈی اے نے واضح کیا کہ شاہی فرمان کے بموجب سعودی معاشرے میں رائج ایسا کوئی بھی تمباکو جو سونگھنے اور چبانے میں استعمال کیا جاتا ہے اس کی خرید و فروخت روک دی گئی ہے، مملکت میں انہیں السویکہ اور الشمہ کہا جاتا ہے۔ سعودی ایف ڈی اے کا کہنا تھا کہ السویکہ اور الشمہ تمباکو کی وہ قسمیں ہیں جو حقے یا سگریٹ میں استعمال نہیں کی جاتیں عام طور پر انہیں چبا کر استعمال کیا جاتا ہے، ا س قسم کا تمباکو مختلف ناموں خریدا اور بیچا جا رہا ہے۔تمباکو، گٹکہ، حقہ البردقان، القرحہ، السفہ اور السعوط کے ناموں سے لین دین ہو رہا ہے۔ سعودی ایف ڈی اے نے انتباہ کیا کہ جو بھی شاہی فرمان کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو گا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔
سعودی ایف ڈی اے کو حال ہی میں تمباکو مصنوعات کے معائنے کی ذمہ داری تفویض کی گئی تھی۔ اسے یہ مہم بھی سپرد کی گئی تھی کہ تمباکو مصنوعات کی خصوصیات کی نشاندہی کرے اور ا س حوالے سے تکنیکی قاعدے، ضابطے تیار کر کے عملدرآمد کیلئے جاری کردے۔ برصغیر کے لاکھوں لوگ مملکت میں بھی پان میں مختلف قسم کے تمباکو اور گٹکہ جات استعمال کر رہے ہیں۔ آئندہ انہیں تمباکو خریدنے اور فروخت کرنے کے سلسلے میں مذکورہ شاہی فرمان کی پابندی نہ کرنے پر سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید :

عرب دنیا -