شہر قائد کے بعد سرگودھا شہر سے سرکاری جیپ چرا لی گئی
سرگودھا(این این آئی)سرگودھا شہر کے تھانہ کینٹ کے علاقہ سیشن روڈ سے سرکاری جیپ چرا لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سیشن روڈ سے چور پوٹوہار ہائی روف نمبری LZQ/2935، ماڈل 2005 برنگ سفید لے کر فرار ہو گے۔یہ گاڑی مقبول احمد اسسٹنٹ ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ نور پور تھل کے زیراستعمال تھی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ سیشن روڈ پر حنیف کے گھر مہمان آئے ہوئے تھے۔رپورٹ کے مطابق گاڑی گھر کے باہر کھڑی کی گئی جو غائب پائی گئی جس کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تھانہ کینٹ کے علاقہ سیشن روڈ سے سرکاری جیپ کی گمشدگی کا معمہ پر تحقیقات شروع کر دی۔